بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی طرف سے تجویز کردہ کتابوں میں کوئی قابل اعتراض مواد نہیں/ محکمہ تعلیم

سرینگر /27اپریل/

سوشل میڈیا پر درسی کتابوں میں قابل اعتراض مواد پر اسکول ایجوکیشن محکمہ نے واضاحت کرتے ہوئے کہا کہ این سی ای آر ٹی کے ذریعہ تیار کردہ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی کسی بھی نصابی کتاب میں کوئی قابل اعتراض مواد تجویز نہیں کیا گیا ہے۔

محکمہ اسکولی تعلیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ”سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک کتاب سے کچھ قابل اعتراض مواد کا صفحہ ہے۔ جیسا کہ تصدیق شدہ، جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی تجویز کردہ اور تیار کردہ نصابی کتابوں سے میں ایسا کوئی مواد نہیں ہے۔ مزید یہ کہ، این سی ای آر ٹی کی طرف سے اس طرح کے مواد والی کوئی کتاب تیار نہیں کی گئی ہے، اور نہ ہی اسے بورڈ کے کسی اسکول میں تجویز کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہم اس ویڈیو کی تصدیق کر رہے ہیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے حکام سخت کارروائی کر سکیں۔ دریں اثناءبڈگام پولیس نے ایکس پلیٹ فارم پر بھی پوسٹ میں لکھا ” ایک کتاب سے قابل اعتراض مواد کی گردش کے پس منظر میں، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پوسٹ کیا ہے کہ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی نصابی کتب میں نہ تو ایسا کوئی مواد ہے اور نہ ہی این سی ای آر ٹی نے اس کے علاوہ ایسا کوئی مواد تیار کیا ہے“۔

انہوں نے لکھا ” لوگوں سے گزارش ہے کہ امن اور ہم آہنگی کی فضا کو خراب کرنے کے لیے افواہوں پر کان نہ دھریں“۔ جو بھی اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔

Comments are closed.