سوپور جھڑپ میںدو ملی ٹنٹ از جاں ، دو فوجی اہلکار اور شہری زخمی ، آپریشن جاری

سرینگر /26اپریل / ٹی آئی نیوز

شمالی قصبہ سوپور کے نو پورہ علاقے میںشبانہ مسلح تصادم آرائی میں عدم شناخت ملی ٹنٹ مارے گئے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں ابھی آپریشن جاری ہے اور فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی اہلکار بھی زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق نو پور ہ سوپور میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے علاقے کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کردی۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کردیا تو وہاں چھپے بیٹھنے عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اسی دوران فورسز کی اضافی کمک علاقے کی جانب روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا اور جنگجوﺅںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میںگولیاں لگنے سے دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں محصور ملی ٹینٹوں کو خود سپردگی کرنے کا بھی بھر پور موقع فراہم کیا گیا تاہم انہوں نے سیکورٹی فورسز کی پیشکش کو بار بار مسترد کیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میںکچھ وقت تک گولی باری ہوئی جو علاقے میں وقفے وقفے سے جاری گولی باری کا سلسلہ جونہی تھم گیا تو جھڑپ میں دو ملی ٹنٹ مارے گئے جن کی شناخت نہیں ہو سکی ۔

پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ دو ملی ٹنتوں کی نعشیں جھڑپ کے مقام پر پڑی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔

Comments are closed.