جسٹس تاشی ربستان نے جموں و کشمیر یتیم خانہ بمنہ سرینگر کا کیا دورہ
سرینگر /25 اپریل / ٹی آئی نیوز
جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج جسٹس تاشی ربستان نے جموں و کشمیر یتیم خانہ بمنہ سرینگر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے موجود بچوں کو فراہم ہونی والی سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ عبدل باری جوائنٹ رجسٹرار (پروٹوکول) ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ تھے اور ان کا استقبال محمد اقبال کھردی، چیئرمین اور منظور احمد،سیکرٹری جموں و کشمیر یتیم خانہ کے علاوہ سیکرٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سرینگرجہانگیر احمد بخشی نے کیا ۔
اپنے دورے کے دوران جسٹس تاشی نے مذکورہ یتیم خانہ میں موجود تمام سہولیات بشمول کلاس رومز، ہاسٹل، لائبریری، کمپیوٹر سنٹر، ڈائننگ ہال، طبی سہولت یونٹ اور کچن کا معائنہ کیا۔
یتیم خانہ کے منتظمین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جسٹس تاشی نے بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ ان بچوں کی بحالی اور بہبود کیلئے ہر ممکن کوشش کریں تاکہ وہ دوسرے بچوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پیچھے نہ رہ جائیں۔ ۔ انہوں نے بچوںکے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے، ان کی مجموعی ترقی اور معاشرے میں انضمام کو یقینی بنانے کی اہمیت پر مزید زور دیا۔
جسٹس تاشی نے لیگل سروسز اتھارٹی کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ پینل وکلاءاور پیرا لیگل رضاکاروں کو شامل کرکے یتیم خانہ میں بچوں کے فائدے کیلئے وقفے وقفے سے آگاہی پروگرام منعقد کرے۔
Comments are closed.