اوڑی میں بندروں کے پیچھا سے خوفزدہ ہو کر خاتون پہاڑی سے گر کر لقمہ اجل
سرینگر /24اپریل
اوڑی کے پہاڑی علاقے میں ایک دلدوز حادثہ اس وقت پیش آیا جبکہ ایک خاتون خود کو بندروں سے بچانے کیلئے اپنی جان کھو بیٹھی ۔
معلوم ہوا ہے کہ اوڑی کے بسگران گاوں میں ایک خاتون پہاڑی پر تھیں جس دوران وہاں موجود کچھ بندروں نے خاتون کا پیچھا کیا جس دوران خاتون نے اپنا جان بچانے کی کوشش کی اور وہ پہاڑی سے گر کر لقمہ اجل بن گئیں ۔
عین شاہدین کے مطابق خاتون موقعہ پر ہی اپنا جان گنوا بیٹھی ۔ خاتون کی شناخت زہرہ بیگم زوجہ سید عیسیٰ شاہ گیلانی کے بطور ہوئی ہے ۔ ادھر علاقے میں خاتون کی موت کی خبر پھیلتے ہی وہاں صف ماتم بچھ گئی
Comments are closed.