امرناتھ یاترا 29جون سے شروع ہوکر 19 اگست کو اختتام ہو گی ، پیشگی رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی

سرینگر /14اپریل

سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ امسال سالانہ امرناتھ یاترا کا آغاز 29جون سے ہو رہا ہے ۔ امرناتھ شرائن بورڈ کے مطابق امسال یاترا 50دنوں پر محیط ہو گی اور پیشگی رجسٹریشن 15 اپریل سے شروع ہوگی۔

ادھر امرنا تھ یاترا کو خوشی اسلوبی سے انجام دینے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے اہلکار جموں و کشمیر پولیس کی پہاڑی بچاﺅٹیموں کا حصہ بننے کیلئے خصوصی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ حکام نے کہا کہ عقیدت مندوں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانے کیلئے مذکورہ فورسز تربیت حاصل کررہی ہے۔

امرناتھ یاترا کے بارے میں بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر ایم آر ٹی ٹیم کے انچارج رام سنگھ سلاتھیا نے کہا”امرناتھ یاترا جموں و کشمیر میں جون میں شروع ہوگی اور تقریباً دو ماہ تک چلے گی۔ ملک بھر سے لاکھوں عقیدت مند اس میں شرکت کریں گے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواج کو پہاڑی علاقوں میں مکمل تربیت دی جا رہی ہے تاکہ یہ فوجی کسی بھی آفت پر آسانی سے قابو پا سکیں اور یاترا کے سفر کے دوران مصیبت میں گھرے لوگوں کی مدد کر سکیں۔

جے کے ایم آر ٹی ٹیم انچارج رام سنگھ سلاتھیا اور ان کے انسٹرکٹرز کی ٹیم فی الحال جموں و کشمیر پولیس کے اہلکار اور لدھیانہ پنجاب کے این ڈی آر ایف کے اہلکار کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا”فوجیوں کو اہم علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔ وہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں عقیدت مندوں کی مدد کیلئے تیار ہیں اور مسلسل محنت کر رہے ہیں اور نئی ٹیکنالوجی اور آلات کی جانچ کر رہے ہیں۔“

Comments are closed.