چرسو اونتی پورہ میں سڑک حادثہ ,خاتون لقمہ اجل ، سات دیگر زخمی

سرینگر /14اپریل /

اونتی پورہ کے چرسو علاقے میں سڑک کا ایک المناک حادثہ رونما ہوا جس میں ایک خاتون کی موت ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ ایک گاڑی حادثے کی شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 08 افراد زخمی ہوئے جنہیں پی ایچ سی اونتی پورہ لے جایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پی ایچ سی اونتی پورہ میں ڈاکٹروں نے ایک خاتون کو مردہ قرار دیا جس کی شناخت سمی جان زوجہ مدثر احمد گنائی ساکنہ پنجگام اونتی پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں میں سے 03 مریضوں کو مزید علاج کیلئے صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا کیا اور زخمیوں میں سے 4 کو پی ایچ سی اونتی پورہ میں زیر علاج ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے ۔

ادھر پولیس کے ایک سنیئر افسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں ایک خاتون لقمہ اجل بن گئیں جبکہ سات دیگر زخمی ہو گئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔

Comments are closed.