کپرن اننت ناگ میں سرکار ی بس سے پھیل کر شہری از جاں
سرینگر /13اپریل /
جنوبی ضلع اننت ناگ کے کپرن علاقے میں بس سے پھیل کر ایک شہری لقمہ اجل بن گیا ۔
سی این آئی کو نمائندے پرویز وانی نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں ایک شہری بس سے پھسل کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔انہوں نے بتایا کہ شہری کی شناخت سبزار احمد خان ولد مرحوم محمد شعبان خان ساکن کپرن کے طور پر ہوئی، جو کہ ایک سرکاری بس JK01Y-2540میں سفر کر رہا تھا، کپرن اننت ناگ میں گاڑی سے پھسل کر شدید زخمی ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ خان کو جی ایم سی اننت ناگ لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی جا چکی ہے ۔
Comments are closed.