ڈوڈہ میں المناک سڑک حادثہ ، خاتون سمیت پانچ افراد لقمہ اجل ، چار دیگر شدید زخمی

سرینگر /13اپریل /

ڈوڈہ ضلع کے ٹھاٹھری سب ڈویژن کے خانپورہ، پھگسو علاقے میں سنیچروار کی شام دیر گئے ایک المناک سڑک حادثہ رونما ہو ا جس میں خاتون سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ حادثہ شام 7بجکر 15منٹ قریب اس وقت پیش آیا جب ٹھاٹھری سے کرہاوا پھگسو جاتے ہوئے ماروتی سوزوکی ایکو گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔حکام نے بتایا کہ گاڑی زیر کا رجسٹریشن نمبر JK06A-3089خانپورہ کے مقام پر حادثہ کی شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو علاج کیلئے گورئمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا ۔ مرنے والوں کی شناخت مختیار احمد (28) ولد عبدالغنی ساکن بنڈوگا ، بیبی گرل (4) دختر محمد عامر ، ریاض احمد ولد عبدالغنی ساکنہ پھگسو ،، ارینا بیگم، اہلیہ صدام حسین، ساکن گھنٹی اور محمد رفیع، ولد عبدالرحمان، ساکن پھگسو کے بطور ہوئی ہے جبکہ شدید زخمی ہونے والوں میں محمد عامر (28) ولد محمد شفیع ساکن پھگسو، بیبی گرل (10) بچی (8) اور سفیان شیخ (24) ولد بشیر احمد شامل ہیں۔ بہندوگا کا رہائشی۔ ایک اور زخمی کی شناخت محمد عامر کی اہلیہ صائمہ بیگم کے نام سے ہوئی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی شروع کی۔ زخمی مریضوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال ٹھاٹھری منتقل کیا گیا جہاں سے شدید زخمی مریضوں کو مزید علاج کیلئے جی ایم سی ڈوڈہ ریفر کیا گیا۔

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.