وزیراعظم مودی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں:درخشاں اندرابی

سری نگر،12اپریل(

جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے ریاست کا درجہ بحال کرنے کے وزیر اعظم کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے لیڈران وعدئے کے پکے ہیں۔

لاسی پورہ پلوامہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر درخشان اندرابی نے کہاکہ جموں وکشمیر کو بہت جلد ریاست کا درجہ واپس ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ادھم پورریلی کے دوران بھی بہت جلد سٹیٹ ہڈ کی بحالی کا یقین دلایا ہے۔ان کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی پارلیمنٹ میں ریاستی درجے کی بحالی کا وعدہ کیا ۔انہوں نے کہا:’وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے ریاستی درجے کی بحالی کا وعدہ پتھر کی لکیر ہے اور اس پر بہت جلد عملدرآمد بھی ہوگا ۔ ‘

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ادھم پور میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ جموں وکشمیر میں بہت جلد چناو کے ساتھ ساتھ ریاستی درجہ بھی بحال ہوگا۔
اس سے قبل وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک انٹرویو کے دوران ریاستی درجے کی بحالی کا یقین دلایا تھا۔

Comments are closed.