سوپور میں 2 ملی ٹنٹ معاون کارکنوں پر پی ایس اے عائد ، جیل منتقل
سرینگر /12اپریل /
سوپور میں پولیس نے دو دہشت گرد ساتھیوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ عائد ہے ۔
سی این آئی کے مطابق سوپور پولیس نے گرفتار دو دہشت گرد معاون کاروں کے خلاف کاروائی کی ، ان کی شناخت اخلاق امتیاز شیخ ولد امتیاز احمد شیخ ساکنہ وترگام، رفیع آباد اور عرفان فاروق زرگر ولد فاروق احمد زرگر ساکنہ سون سدنار، رفیع آباد کے طور پر ہوئی ہے انہیں مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات ملنے کے بعدڈسٹرکٹ جیل کپواڑہ اور ڈسٹرکٹ جیل اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ۔
مزکوریاں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے، جس کا ثبوت ان کے خلاف درج متعدد ایف آئی آرز میں درج ہے۔ یہ کارروائی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے کہ وہ ریاست کی سلامتی کے لیے نقصان دہ سرگرمیوں میں ملوث نہ رہیں۔
Comments are closed.