جموں و کشمیر میں جلد ہی اسمبلی انتخابات ہوں گے اور ریاستی درجہ بھی بحال کیا جائیگا / وزیر اعظم مودی

ادھم پور/12اپریل / ٹی آئی نیوز

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اعلان کیا کہ جموں و کشمیر میں جلد ہی اسمبلی انتخابات ہوں گے اور ریاست کا درجہ بھی بحال کیا جائے گا۔

ادھم پور جموں میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو جلد ہی اپنے اپنے قانون ساز اور وزیر ہوں گے۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ جموں و کشمیر کی ترقی نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔

انہوں نے کہا ” آپ نے اب تک جو کچھ بھی دیکھا ہے وہ صرف ٹریلر ہے اور نئے جموں و کشمیر کے لئے ذہن میں تصویر بڑی ہے اور اسے جلد ہی نافذ کیا جائے گا“ ۔

Comments are closed.