لوک سبھا انتخابا ت : عمرعبد اللہ شمالی کشمیر اور روح اللہ مہدی سرینگر سے نیشنل کانفرنس کے امید وار نامز د

سرینگر /12اپریل / ٹی آئی نیوز

لوک سبھا انتخابات نزدیک آتے ہی نیشنل کانفرنس نے بھی امید واروں کا اعلان کر دیا ہے جس میںپارٹی کے نائب صدر عمر عبد اللہ شمالی کشمیر اور روح اللہ مہدی سرینگر سے امید وار نامزد کئے گئے ہیں ۔

پارٹی نے آج اعلان کیا کہ عمر بارہمولہ لوک سبھا سے لڑیں گے جہاں وہ پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون کے ساتھ براہ راست مقابلہ کریں گے جبکہ آغا روح اللہ مہدی سرینگر لوک سبھا حلقہ سے لڑیں گے۔

Comments are closed.