بانڈی پورہ سڑک حادثہ میں کمسن بچی لقمہ اجل،چار دیگر زخمی

سری نگر، 10 اپریل

بانڈی پورہ کے سدر کوٹ علاقےمیں المناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک کمسن بچی لقمہ اجل بن گئی جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے

تفصیلات کے مطابق ضلع کے سدر کوٹ پائین کے مقام پر ایک آٹورکشہ حادثہ کا شکار ہوا جس میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ایک کمسن بچی دم توڑ بیٹھی

بچی کی شناخت فرقانہ دختر الطاف احمد گنائی ساکن اجس بانڈی پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔

Comments are closed.