عیدالفطرکی تقریب تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی

وادی کشمیر میں عیدالفطر کی تقریب تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی

اس سلسلے میں عیدگاہوں اور دیگر مساجد میں نماز عید ادا کی گئی اور امت مسلمہ کی بہتری، ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئی۔

سرینگر میں درگاہ حضرت بل میں سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی جہاں سینکڑوں کی تعداد میں فرزندان توحید نے با جماعت عید کی نماز ادا کی

ادھر اننت ناگ کے مختلف عید گاہوں جن میں اہلحدیث عید گاہ آشاجی پورہ، حنفیہ عید گاہ جنگلات منڈی کے علاوہ مسجدوں میں فرزندان توحید نے عید کی نماز ادا کی۔ وہیں مرکزی صوت لاولیا باگ نوگام اننت ناگ میں بھی ہزاروں توحید فرزندان نے عید نماز ادا کی۔

عید الفطر کے ان روح پرور اجتماعات میں وادی میں مکمل امن وامان کی بحالی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اننت ناگ میں نماز عیدین کے اجتماعات میں خطباء وعلماء کرام نے عید الفطر کی اہمیت، فضیلت اور فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا۔

Comments are closed.