گاندربل میں نقب زنی کا معاملہ حل ملزمہ گرفتار ، نقدی اور اسکوٹی برآمد
سرینگر /05اپریل / ٹی آئی نیوز
گاندربل میں پولیس نے چوری کا معاملہ حل کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرکے چوری شدہ مال بھی بر آمد کر لیا ہے ۔
گاندربل پولیس کو قیصر احمد وازہ ولد محی الدین وازہ ساکن توحید چوک گاندربل کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ اس کی سالی مہمان بنکر اس کے گھرآئی اور اس کے کمرے کے لاکر میں رکھے سونے کے زیورات چوری کر کے لے گئی ۔
تھانہ پولےس گاندربل نے اس سلسلے میں، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 64/2024 درج کیا اور مزید تحقیقات کو حرکت میں لایا گیا۔ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا-آئی پی ایس کی ہدایت پر تیز رفتاری سے کام کرتے ہوئے، ایس ایچ او پی ایس گاندربل انسپکٹر منظور احمد کی قیادت میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔ سخت کوششوں کے بعد اور تکنیکی معلومات کی مدد سے پولیس پارٹی نے ملزمہ کو ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ سری نگر سے گرفتار کیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اس نے طلائی زیورات چرا کر پیسوں کے عوض فروخت کیے تھے۔
مزید، اس کے انکشاف پر، نقدی/-1,85,500 روپے ایک لاکھ پچاسی ہزار اور پانچ سو روپے) اور اس کے قبضے سے برآمد شدہ اسکوٹی کو موقع پر ہی ضبط کر لیا گیا۔ ملزم کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔عام لوگوں نے گاندربل پولیس کی تیز رفتار کارروائی اور چوری کے معاملے کو چند ہی دنوں میں حل کرنے کی کوششوں کو سراہا۔
Comments are closed.