صفا کدل سرینگر میں چاقو زنی کا واقعہ ، 37سالہ شہری کو ہلاک کیا گیا
سرینگر /24مارچ / ٹی آئی نیوز
سرینگر کے صفا کدل کدل علاقے میں چاقو زنی کے واقعہ میں ایک شہری کی موت واقع ہوئی ہے
تفصیلات کے مطابق حفت یربل صفا کدل میں اس وقت افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب ایک شخص پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور بالآخر اس کی جان چلی گئی۔
مہلوک شہری کی شناخت فیاض احمد گنائی ولد ولی محمد گنائی کے بطور ہوئی ہے ۔
پلوامہ نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقا ت شروع کر دی ہے ۔
Comments are closed.