خشک موسم : رات کے درجہ حرارت میں نمایاں بہتری ، 27مارچ تک موسمی تبدیلی کا امکان نہیں / محکمہ موسمیات

سرینگر /24مارچ / ٹی آئی نیوز

شبانہ درجہ حرارت بڑھ جانے کے بیچ محکمہ موسمیات نے 27مارچ تک کسی بھی موسمی تبدیلی کے امکانات کو مستر دکر دیا ہے ۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

اسی طرح سے قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 5.8 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 6.8 ڈگری اور کوکرناگ میں گزشتہ رات 5.6 کے مقابلے میں کم از کم 7.7 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا

محکمہ کے مطابق سیاحتی مقام پہلگام میں پچھلی رات منفی 1.1 ڈگری کے مقابلے میں کم سے کم 3.6 ڈگری اور شہرہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.