تولہ مولہ گاندربل میں شجر کاری مہم ،آغاز اے ڈی سی نے تولہ مولہ کے کھیر بھوانی سے کیا

سرینگر/20مارچ / ریاض بٹ

ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا جس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر گلزار احمد ، ڈی ایف او سندھ، دانش علی تحصیل دار تولہ مولہ ،نائب تحصیلدار تولہ مولہ نظیر احمد لون ،ایس ایچ او کھیر بھوانی آفاق احمد ،سماجی کارکن بلال بٹ اور حیدریہ ماڈل اسکول کے طلباءو طالبات کے علاوہ دیگر ملازمین نے شرکت کی۔

کشمیر پریس سروس نمائندہ ریاض بٹ کی اطلاعات کے مطابق مہم کا آغاز تولہ مولہ کھیر بھوانی کے آستھاپن میں پودا لگا کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلزار احمد نے کیا جس کے بعد تحصیلدار تولہ مولہ نے پرائمری ہیلتھ سنٹر تولہ مولہ کے سہن میں بھی پودے لگا کر اس کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے منعقد کرنے کا مقصد لوگوں کو باخبر کرنا ہے تاکہ وہ بھی اپنے آس پاس پودے لگا کر اپنے ماحول کو صاف رکھے۔

انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم موسم بہار کے روایتی جشن نوروز کے آغاز کی نشاندی کرتی ہے جبکہ اس دوران کئے مقامات پر پودے لگائے گئے ۔پرگرام کے آخر پر تحصیلدار تولہ مولہ جاوید احمد زرگر نے سبھی محکمہ جات کاشکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پروگرام میں شرکت کر کے اس کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔

Comments are closed.