شوپیاں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کےلئے جامع مہم
سرینگر/20مارچ/ مزمل یعقوب
ٹریفک کے اصولوں وقوانین کی خلاف ورزی کو روکنے کی کوشش میں، شوپیان ٹریفک پولیس نے ایس او ٹریفک ٹاو¿ن شوپیان عبدالر شید کی قیادت میں کئی مقامات پر ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک جامع مہم چلائی۔ بنیادی مقصد ضلع میں مسافروں کی حفاظت اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
کشمیر پریس سروس نمائندہ مزمل یعقوب کے اطلاعات کے مطابق رمضان المبارک کے ایام متبرکات میں لوگوں کو راحت دینے کے لیے شوپیاں میں ٹریفک پولیس نے ایک مہم چلائی جس کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا اور انہیں ٹریفک جام سے بچانا تھا۔
اس دوران خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ ڈرائیوروں اور کنڈیٹروں کو خبردار کیاگیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
Comments are closed.