جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات 30 ستمبر 2024سے پہلے کرائے جائیں گے/امیت شاہ
سرینگر /20مارچ /
مرکزی وزیر امت شاہ نے بدھ کو کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات 30 ستمبر سے پہلے کرائے جائیں گے۔لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی 370 کو عبور کرے گی کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ بھارت تین ہاٹ سپاٹ سے نمٹ رہا تھا جس میں کشمیر، شمال مشرقی اور نکسل سے متاثرہ علاقوںشامل ہے اور کہا کہ وزیر اعظم کے دور حکومت میں، ان علاقوں نے ترقی اور تشدد میں نمایاں کمی دیکھی ہے۔
امیت شاہ نے کہا کہ کانگریس کی پالیسی یہ ہے کہ اس ملک کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا جائے لیکن راہل کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اب بی جے پی اتنی طاقتور ہے کہ کانگریس دوسری بار ملک کو تقسیم نہیں کر پائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں ہونے دیں گے۔
مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق نیٹ ورک 18 رائزنگ بھارت سمٹ 2024 سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بی جے پی جنوبی ہندوستان میں پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو کر ابھرے گی اور میگا انتخابی مشق میں 370 سیٹوں کا ہندسہ عبور کرنے کی کوشش کرے گی۔مرکزی وزیر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پارٹی کو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں پانچوں جنوبی ریاستوں سے کامیابی ملے گی۔
۔ شاہ نے کہا”جموں اور کشمیر میں ووٹنگ سپریم کورٹ آف انڈیا کی 30 ستمبر کی آخری تاریخ سے پہلے ہوگی۔اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے سمٹ میں یہ بھی کہا کہ جنہوں نے 75 سال سے جمہوریت اور کشمیر کی فلاح و بہبود سے انکار کیا ہے انہیں سزا ملنی چاہئے۔
آنے والے لوک سبھا 2024 کے انتخابات میں بی جے پی کی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، شاہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پارٹی اتر پردیش میں آج تک کی اپنی بہترین کارکردگی پیش کرے گی اور 2014 کے انتخابات سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی۔وزیر نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان ’پریوار واد‘ پارٹیوں کو شکست دے گا۔
Comments are closed.