ڈوڈہ میں گاڑی لڑھک گئی، ایک جاں بحق، ساتھی زخمی

جموں،18مارچ

ڈوڈہ ضلع کے مرمت علاقے میں پیر کی صبح گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ زخمی نوجوان کو نازک حالت میں جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق مرمت ڈوڈہ میں پیر کی صبح ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے ایک شخص مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت روشن لال کے بطور کی گئی ہے۔حادثے میں زخمی ہوئے نوجوان جس کی شناخت تنویر وانی کے بطور ہوئی ہے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کیا گیا۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

Comments are closed.