پارلیمانی انتخابات کے بعد جموں اور کشمیر میں فوری طور سے اسمبلی انتخابات کے انعقاد کیلئے پرعزم /الیکشن کمشنر
سرینگر /16مارچ /
ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمشنر آف انڈیا نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے ختم ہونے کے فوراً بعد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرائیں جائے ۔
نئی دلی میںلوک سبھا انتخابی شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیور کمار نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات ختم ہونے کے فورا بعد ہی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونگے ۔
انہوں نے امیدواروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے لوک سبھا کے بعد اسمبلی انتخابات کرانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات ختم ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز زیادہ آسانی سے قابل رسائی ہوں گی اور اس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہونگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ، یہ فیصلہ جموں کشمیر تنظیم نو ایکٹ اور حد بندی کمیشن کے درمیان صف بندی کے بعد ہے، جو 2022 میں پیدا ہونے والے تضادات کو دور کرتا ہے۔
الیکشن کمشنر نے کہا ” خطے میں سیکورٹی کے خدشات اس بار انتخابات کو ملتوی کرنے کا باعث بنے ہیں۔ تاہم، ای الیکشن کمیشن آف انڈیا پارلیمانی انتخابات کے بعد جموں اور کشمیر میں تیزی سے انتخابات کے انعقاد کیلئے پرعزم ہے۔
Comments are closed.