جہلم میں چھلانگ لگانے والے شہری کی نعش 17روز بعد بر آمد

سرینگر / 16مارچ / ٹی آئی نیوز

سرینگر کے صفا کدل علاقے میں گزشتہ ماہ دریائے جہلم چھلانگ لگانے والے شہری کی نعش 17روز بعد بر آمد کر لی گئی ہے ۔

تفصیلات کے 29فروری کو سرینگر کے صفا کدل علاقے میں نذیر احمد متو ولد علی محمد متو ساکنہ عید گاہ سرینگر نے پل سے چھلانگ لگائی جس کے بعد اس کی بازیابی کیلئے وہاں بچاﺅ آپریشن شروع کر دیا گیا تھا ۔

شہری کی نعش بازیاب کرنے کیلئے کئی دنوں تک صفا کدل اور اس کے آ س پاس علاقوں میں آپریشن چلا گیا جس دوران مارکو کمانڈوز ، ایس ڈی آر ایف اور نیوی کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی تاہم ان کی کوششوں ثمر آور ثابت نہیں ہوئی اور آج 17روز بعد شہری کی نعش شالہ ٹینگ علاقے میں دریا جہلم سے بر آمد ہوئی ۔

Comments are closed.