لولاب میں موٹر سائیکل سوار نوجوان بجلی کھمبے سے ٹکرا نے کے بعد لقمہ اجل

سرینگر /11مارچ /

سرحدی علاقہ لولاب کے ڈونی واری علاقہ میں اس وقت کہرام مچ گئی جب موٹر سائیکل سوار بجلی کھمبے سے ٹکرا کر موت کی آغوش میں چلا گیا ۔

سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ڈونی واری لولاب میں ایک 23سالہ موٹر سائیکل سوار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا جانے سے لقمہ اجل بن گیا موٹر سائیکل سوار جس کی شناخت نوجوان عبید خان ولد رئیس احمد خان موٹر سائیکل پر کنٹرول کھو بیٹھا اور بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
نوجوان کو قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ انہوں نے مزید تحقیقات کیلئے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے۔ ادھر نمائندے کے مطابق نوجوان کی موت کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں ماتم بچھ گئی ۔

Comments are closed.