نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے یو جی نیٹ 2024امتحان کیلئے رجسٹریشن تاریخوں میںتوسیع کر دی

سرینگر /11مارچ /

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی ( این ٹی اے ) نے یو جی نیٹ 2024کیلئے امتحان کی رجسٹریشن تاریخوں میں توسیع کر دی ہے ۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق نیٹ یو جی کا انعقاد 5 مئی 2024 کو دوپہر 2 بجے سے شام 5.20 بجے تک، پورے ملک میں اور ہندوستان سے باہر کے 14 شہروں میں آف لائن موڈ میں کیا جائے گا۔آن لائن درخواست فارموں کیلئے رجسٹریشن 9 فروری سے جاری ہے۔ اس وقت کے دوران، ہمیں نیٹ یوجیمیں تبدیلیوں اور رجسٹریشن ونڈو کی توسیع کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے نمائندگی موصول ہوئی ہے۔

رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے این ٹی اے نے کہا”امیدواروں کو نوٹ کرنا چاہیے کہ یہ ایک بار کا موقع ہے، اس لیے انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسے احتیاط سے استعمال کریں کیونکہ نیٹ یوجی کیلئے درخواست دینے کا مزید کوئی موقع نہیں دیا جائے گا۔

اگر کسی امیدوار کو اس عمل میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا ہو تو وہ ٹول فری پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے NTA کی آفیشل ویب سائٹ پر جاتے رہیں۔

Comments are closed.