14گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ جزوی طور پر بحال
سرینگر /10مارچ /
بانہال سے ناشری ٹنل کے بیچ سرینگر جموں شاہراہ پر قریب نصب درجن مقامات پر سڑک کی مرمت اور اس کو چوڑا کرنے کے پیش نظر سرینگر جموں شاہراہ پر قریب 14گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی جس دوران گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں تھی ۔
اس سلسلے میں پہلے ہی محکمہ ٹریفک نے اعلان کیا تھا کہ کیفٹریہ موڑ ، دھلواس ، مہر اور پنتھال کے مقامات پر شاہراہ کی مرمت کرنی مطلوب ہے اور اس سلسلے میں 14گھنٹوں کیلئے ٹریفک بند رکھنے کے احکامات صادر کئے گئے تھے ۔ محکمہ ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہراہ مختلف مقامات پر مرمت کیلئے بند رہی ۔
انہوںنے کہا کہ انتظامیہ نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کو ہدایت دی ہے کہ وہ مٹی کے تودے گرنے اور پتھراو¿ سے ہونے والے نقصانات کے پیش نظر اہم مرمت اور دیکھ بھال کا کام کریں۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر قریب 14گھنٹوں تک ٹریفک بند رہا جس کے بعد اتوار لے سہہ پہر سرینگر جموں شاہراہ پر جزو ی طو رپر ٹریفک کی آمد رفت دوبارہ بحال کر دی گئی اور گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔
انہوںنے کہا کہ شاہراہ پر ٹریفک بحال ہونے کے ساتھ ہی ناشری اور بانہال کے درمیان پھنسی گاڑیوں کو منزلوں کی جانب روانہ کیا گیا جبکہ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ لین ڈسپلن کی پیروی کریں اور رام بن اور بانہال کے درمیان پتھر کھسک جانے کے خدشے کو مد نظر رکھتے ہوئے احتیاط سے گاڑی چلائیں۔
Comments are closed.