اوڑی میں آگ کی واردات ، فوڈ سپلائیز کا دفتر خاکستر

سرینگر /10مارچ / ٹی آئی نیوز

شمالی ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں شبانہ آگ کی واردات میں محکمہ فوڈ سپلائیز کا دفتر خاکستر ہو گیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ مین ٹاو¿ن میں واقع ایک ایف سی ایس اینڈ سی اے آفس کی عمارت میں کل رات آگ لگ گئی جس سے عمارت خاکستر ہوگئی۔

بتایا جاتا ہے کہ آگ کی واردات میں تحصیل سپلائی آفس میں لگی جس کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروس اہلکاروں اور مقامی لوگوں کی گھنٹوں کی محنت کے بعد قابو پالیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ اس واقعے میں دفتری ریکارڈ محفوظ ہے اور اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔

Comments are closed.