راجوری میں کنٹرول لائن کے قریب دھماکہ ،،فوجی پورٹر لقمہ اجل
سرینگر /06مارچ /
جموں کے راجوری ضلع میں کنٹرول لائن کے قریب دھماکے کے نتیجے میں فوجی پورٹر ہلاک ہو گیا ۔
سی این آئی کے مطابق راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب بدھ کو ایک دھماکے میں ایک فوجی پورٹر کے طور پر کام کرنے والے ایک شخص کی جان چلی گئی۔مرنے والے کی شناخت راجیش کمار ولد سیٹھی رام کے طور پر ہوئی ہے جو نوشہرہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب سرواہ گاوں کا رہائشی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھماکہ بدھ کی شام کو ہوا اور دھماکے کی جگہ سے آرمی پورٹر کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ آرمی پورٹر کے طور پر کام کر رہا تھا اور بدھ کی شام اس علاقے میں ہونے والے ایک دھماکے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک دھماکے کی نوعیت واضح نہیں ہے تاہم شبہ ہے کہ یہ اینٹی پرسنل بارودی سرنگ کی وجہ سے ہوا ہے۔اس نے مزید کہا کہ یہ واقعہ لائن آف کنٹرول کے نوشہرہ سیکٹر کے علاقے میں مکری گاو¿ں کے گرین گیپ کے قریب پیش آیا۔پولیس نے مہلوک پورٹر کی نعش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.