وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ کشمیر :بخشی اسٹیڈیم سرینگر کو قومی ترنگوں میں لپیٹ دیا گیا ، سیکورٹی کے سخت انتظامات

سرینگر /06مارچ /

وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کشمیر کے پیش نظر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی کا سخت بند وبست کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر کی شاہراہوں اور دیگر لنک روڈس پر جہاں سیکورٹی فورسز کے عملے کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا ہے وہیں سرینگر، جموں شاہراہ کے دیگر علاقوں میں چیک پوائنٹس بڑھا دئے گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر شہر کے مختلف مقامات پر داخلی اور خارجی راستوں سمیت خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ بخشی اسٹیڈیم سرینگر جہاں وزیر اعظم نریند ر مودی عوامی ریلی سے خطاب کریں گے کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ دو دن قبل ہی اسٹیڈیم کی تلاشی لے لی گئی سونگھنے والے کتو ں کی خدمات حاصل کی گئی ۔
بخشی اسٹیڈیم کے ارد گرد تین ٹائروں والی حفاظت کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ، سونگھنے والے کتوں کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ہی سرکاری اور عام شہریوں کوتقریب میں شرکت کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ اسٹیڈیم کے ارد گرد بھی پولیس وفورسز کے حصار قائم کئے گئے ہیں ۔

اسٹیڈیم کی طرف جانے والی شاہراﺅں پر چیکنگ پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں ،شارپ شوٹرس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہیں، سی سی ٹی وی کیمرو ں کے ذریعے لوگوں کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھی جار ہی ہیں۔فضائی گشت بڑھانے کے علاوہ ڈرون بھی اسٹیڈیم کے آس پاس نظر آ رہے ہیں جن کے ذریعے اسٹیڈیم کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔

عہدیداروں نے بتایا کہ تجدید شدہ بخشی اسٹیڈیم کے ارد گرد سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی میں اضافہ کردیا گیا ہے جس میں وزیر اعظم مودی کی ریلی کے مقام سے گزرنے والی گاڑیوں کی جانچ کیلئے رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔حکام نے بتایا کہ پولیس اور نیم فوجی دستے شہر اور دیگر جگہوں پر گاڑیوں کی بے ترتیب چیکنگ کر رہے ہیں۔احتیاطی تدابیر کے طور پر شہر میں داخلی اور خارجی راستوں سمیت مختلف مقامات پر خصوصی چیک پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

Comments are closed.