کشتواڑ میں زنگ آلودہ گرینیڈ بر آمد

سرینگر /25فروری /

کشتواڑ میں سڑک کے کنارے ایک زنگ آلود گرینیڈ بر آمد کر لیا گیا ہے ۔ کشتواڑ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عبدالقیوم نے بتایا کہ زرگر محلہ میں دھماکہ خیز مواد کو ایک مقامی رہائشی نے دیکھا، جس نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

جس کے بعد پولیس کی ٹیم وہاں پہنچ گئی جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا اور انہوں نے گرینیڈ کو وہاںسے بحفاظت اٹھا کر ایک سنسان جگہ پہنچایا جس کے بعد اسکو ناکارہ بنایا گیا ۔

پولیس کے مطابق گرینیڈ زنگ آلود حالت میں ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ وہاں کافی دیر تک پڑا تھا۔ تقریباً چار پانچ ماہ قبل یہاں کچھ تعمیراتی کام ہوا تھا اور ملبہ یہاں ڈال دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے وہاں ملبہ ہٹ گیا اور بعد میں گرینیڈ وہاں سے بر آمد کر لیا گیا ہے ۔

Comments are closed.