کولگام میں ملی ٹنٹ ماڈیول کا پردہ فاش ،چار معاون کارکن گرفتار / پولیس
سرینگر /25فروری /
جموں کشمیر پولیس نے جنوبی ضلع کولگام میں لشکر طیبہ کے چارمعاون کارکنوں کو گرفتار کر کے لشکر طیبہ کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی این آئی کو پولیس ترجمان سے موصولہ بیان کے مطابق پولیس اسٹیشن قیمو کولگام میں درج ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 14/2024انڈر سیکشن 13,18,19یواے (پی) کے سلسلے میں کولگام پولیس نے فوج کے ایک آر آر اور سی آر پی ایف کے ہمراہ ایک مشترکہ کارروائی میں لشکر سے وابستہ چار معاون کارکنوں کی گرفتاری عمل میں لائی اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ان کی شناخت ظہور احمد پنڈت ولد عبدالغنی پنڈت، بصیر حسین پنڈت ولد فاروق احمد پنڈت، امتیاز گل ولد گل محمد بٹ اور گلزار احمد کھر ولد غلام محمد کھر ساکنان وانپورہ کولگام کے بطور ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ان کے قبضے سے 1 پستول، 2 پستول میگزین، پستول کے 20 راو¿نڈ، 4 یو بی جی، اور انساس کے 24 راو¿نڈ برآمد ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے کیونکہ کیس میں مزید گرفتاریاں اور بازیابیاں متوقع ہیں۔
Comments are closed.