پکھر پورہ بڈگام کا شہری موہائی حادثے میں لقمہ اجل
سرینگر /18فروری
پکھر پورہ بڈگام سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کی چندی گڑھ سڑک حادثے میں موت واقع ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد اسلم نامی شہری چندی گڑھ کے موہالی علاقے میں سڑک حادثے کا شکار ہو گیا جس کے بعد وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔
افراد خانہ کے مطابق اگرچہ انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ لواحقین کے مطابق محمد اسلم گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتا تھا اور کچھ گاڑیاں لانے کیلئے گجرات آیا ہوا تھا۔مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے پسماندگان میں بیوی اور والدین کے علاوہ دو بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔
Comments are closed.