موسم میں تبدیلی کے بعد برف و باراں کا سلسلہ شروع، شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

سرینگر/18 فروری/

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں وکشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔

اطلاعات کے مطابق وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ، گریز، مژھل وغیرہ کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشیں جاری ہیں

ادھر ٹریفک حکام کے مطابق برف باری کے باعث سرینگر – لیہہ شاہراہ، بانڈی پورہ – گریز روڈ کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ مغل روڈ اور بھدرواہ – چمبا روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل مسلسل بند ہے۔

Comments are closed.