کوکر ناگ میں چنار کی شاخ گرنے سے شہری لقمہ اجل

سرینگر /11فروری

کوکرناگ کے زلنگم علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب چنار کی شاخ گر جانے کے نتیجے میں اس کے نیچے آکر ایک شہری شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ شوکت احمد میر ولد نظیر احمد میر ساکن زلنگم کوکرناگ چنار کی شاخ کے نیچے آیا جس کے نتیجے میں وہ خون میں لت پت وہیں گر پڑا اور بعد میں اسے مقامی لوگوں نے نزدیکی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ مہلوک شہری کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ لکڑی کاٹنے کا کام کر تا تھا ۔

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر جونہی علاقے میں شہری کی نعش پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گئی جبکہ خواتین سینہ کوبی کر رہی تھی ۔

Comments are closed.