وادی کشمیر میں خوشگوار موسم کے چلتے شبانہ درجہ حرارت میں پھر کمی درج
سرینگر /11فروری
وادی کشمیر میں خوشگوار موسم کے چلتے شبانہ درجہ حرارت میںایک مرتبہ پھر کمی درج کی گئی ہے ۔ دن بھر بہار جیسی دھوپ نکلنے کے باعث لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت ہنوز منفی میں ریکارڈ کیا گیا ۔
۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی شبانہ سردیوں میں کمی جاری ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آسمان رات بھر صاف رہنے کے باعث شبانہ سردیوں کی لہر جاری ہے اور سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں درجہ حرارت گزشتہ رات کے منفی 4.9 ڈگری سے دو درجے بڑھ گیا ہے ۔ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام میں گزشتہ رات منفی 8.6ڈگری کے مقابلے میں کم سے کم 7.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیااور اسی طرح سے گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ کے مطابق کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کپوارہ قصبے میں گزشتہ رات منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
Comments are closed.