ملک دشمن سرگرمیوں کی پاداش میں154 سرکاری ملازمین برطرف کئے گئے/ منوج سنہا

سرینگر/11فروری
جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے کے بعد اب تک 154 سرکاری ملازمین کو ملازمت سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ای ٹی ناﺅ گلوبل بزنس سمٹ 2024 سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ 154 سرکاری ملازمین کو دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے کے بعد ملازمت سے ہٹا دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔آرٹیکل 370 کو جموں و کشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے، ایل جی نے سابقہ حکومتوں پر تنقید کی اور ان پر جموں و کشمیر کو انتشار کی طرف دھکیلنے کا الزام لگایا۔

سنہا نے کہا کہ پاکستان کے کہنے پر پتھراﺅ اور حملے تاریخ بن چکے ہیں، آج کی حقیقت یہ ہے کہ نوجوان ترنگے کو فخر سے تھامے ہوئے ہیں۔

Comments are closed.