کم روشنی کے باعث سرینگر ہوائی اڈے سے تمام پروازیں منسوخ

سرینگر /04فروری / ٹی آئی نیوز

وادی کشمیر میں جاری خراب موسمی صورتحال کے بیچ بھاری برفبار ی کے پیش نظر کم روشنی کے نتیجے میں وادی کشمیر کا فضائی رابطہ بھی بیرون دنیا سے منقطع رہا اور اتوار کوسرینگر کے ہوائی اڈے پر اڑان بھرنے والی تمام پروازیں منسوخ کی گئی ۔

سرینگر ائر پورٹ حکام کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خراب موسمی حالات کے پیش نظر حکام نے سرینگر ہوائی اڈے پر کئی پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہ برفباری کے باعث روشنی میں کمی ہونے سے دلی سے سرینگر اور سرینگر سے دلی جانے والی کم سے کم تمام پروزاوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

ادھر بانہال بارہولہ ریلوئے ٹرک پر بھی بھاری برف جمع ہونے کے باعث ریل سروس بند ہی رہی ، محکمہ ریلوئے کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھاری برفباری کے باعث مختلف مقامات پر ریلوئے ٹرک پر بھاری برف جمع ہوئی جس کے بعد ریل سروس کو بند ہی رکھا گیا ہے ۔

Comments are closed.