چلہ خورد نے اپنا جلوہ دکھا دیا ، پوری وادی سفید چادر کی لپیٹ میں ، کہیں ہلکی اور کہیں جم کر ہوئی برفباری

سرینگر /04فروری / ٹی آئی نیوز

چلہ خورد نے طویل خشک سالی کا روزہ ٹوڑ ڈیا اور محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق سنیچروار اور اتوار کی درمیابی رات سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ پہلگام ، ٹنگمرگ ، شوپیان ، بڈگام اور دیگر کئی علاقوںمیںبھی اچھی خاصی برفباری دیکارڈ کی گئی ۔

شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے شمال وجنوب میں جم کر برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں معمول کی زندگی متاثر ہوئی ۔ اتوار کی صبح سے ہی شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ ، اننت ناگ ، کولگام ، شوپیان ، پلوامہ، گاندربل ، کپواڑہ ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ کے علاوہ بڈگام میں جم کر برفباری ہوئی جس کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ۔

دوران شب سے ہی گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں اور جنوبی کشمیر کے کے علاقوں میں برف و باراں کا سلسلہ شروع ہواجو آخری اطلاعات ملنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں اتوارکی صبح سے ہی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے پہاڑی علاقوں میں بھی بھاری برفباری ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سادھنا ٹاپ پر 2سے تین فٹ ، مژھل میںایک فٹ ، گلمرگ میںآٹھ انچ ، پہلگام میں پانچ انچ، رفیع آباد میں سات انچ اور دیگر میدانی علاقوں میں تین سے چار یا دو سے تین انچ برفباری درج کی گئی ہے ۔اسی طرح کی اطلاعات پلوامہ ، اننت ناگ اور کولگام سے بھی موصول ہوئی ہے ۔

اس کے علاوہ وسطی ضلع بڈگام کے دور دراز علاقوں میں بھی شدید برفباری سے سخت سردی پیدا ہوئی۔ گاندربل ، کنگن اور سونہ مرگ میں شدید برفباری کے نتیجے میں سونہ مرگ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

Comments are closed.