سرینگر جموں شاہراہ پر جزوی طو رپر ٹریفک بحال ، درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت

سرینگر /04فروری / ٹی آئی نیوز

سرینگر جموں شاہراہ کو دو گھنٹے تک گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند رہنے کے بعد اتوار کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا۔

ٹریفک حکام کے مطابق کشتواری پنتھر بانہال کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سرینگر جموں شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بندکر دیا گیا تھا جس کے بعد شاہراہ کو بحال کرنے کا کام ہنگامی نوعیت پر اٹھا گیا اور قریب دو گھنٹوں کے بعد شاہرا ہ کو قابل آمد رفت بنایا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ دو گھنٹوں تک ٹریفک بند رہنے کے بعد شاہراہ کے مختلف مقامات پر پھنسی گاڑیوں کو منزلوں کی جانب روانہ کیا گیا جبکہ رامسو اور بانہال کے درمیان برفباری اور بارشیں جاری ہے ۔

Comments are closed.