بارہمولہ میں دو افراد پر پی ایس اے عائد ، کوٹ بلوال جیل جموں منتقل

بارہمولہ /29جنوری

بارہمولہ میں دو افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں روانہ کیا گیا

پولیس کے مطابق ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث فیاض احمد کمار عرف نرسمہ ولد غلام قادر ساکنہ خانپورہ بارہمولہ اور محفوظ احمد بٹ عرف محفوظ مولوی ولد عبد المجید بٹ ساکن جانباز پورہ بارہمولہ کے خلاف مجاز اتھارٹی سے با ضابطہ حکمنامہ ملنے کے بعد پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور بعد ازاں انہیں سینٹرل جیل کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا ۔

Comments are closed.