بڈگام میں ملی ٹنٹ معاون کا رہایشی مکان منسلک کر دیا گیا / پولیس
بڈگام /29جنوری
پولیس نے بڈگام کے رڈ بگ ماگام علاقے میں ملی ٹنٹوں کے ایک ساتھی کے رہائشی مکان کو منسلک کیا۔
اس ضمن میں پولیس ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بڈگام پولیس کی ٹیم نے ملی ٹنٹوں کے ساتھی محمد رمضان میر ولد عبد ل سلام میر ساکنہ رڈ بگ ماگام جو کہ عسکری تنظیم لشکر کا بالائے زمین کارکن ہے کا رہائشی مکان منسلک کر دیا ۔
انہوں نے کہا کہ مکان کو پولیس اسٹیشن ماگام میں درج ایک ایف آئی آر نمبر 05/2023انڈر سیکشن 307آئی پی سی اور 27/7آرمز ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ درج ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سروے نمبر 68 منٹ کے تحت محمد رمضان میر ساکنہ رڈ بگ ماگام کی جائیداد غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کے تحت ملی ٹنسی کی رقم کے طور پر حاصل کی گئی تھی، جسے جان بوجھ کر عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کیلئے بھی استعمال کیا گیا تھا۔
Comments are closed.