پلوامہ میں مشتبہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا

سری نگر، 25 جنوری

پلوامہ میں جمعرات کی سہ پہر سیکورٹی فورسز نے باڈی باغ پاہو کے نزدیک ایک مشتبہ آئی ای ڈی ناکارہ بنائی۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کی سہ پہر سیکورٹی فورسز نے معمول کی چیکنگ کے دوران پاہو کے نزدیک ایک مشتبہ بارودی شئے برآمد کی جس کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل کو روک کر بم ڈسپوزل اسکارڈ کو جائے وقوع پر طلب کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکارڈ نے بعد ازاں مشتبہ بارودی مواد کو ناکارہ بناکر ایک بہت بڑے حادثے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹال دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ یوم جمہوریہ سے ایک دن قبل پلوامہ میں مشتبہ آئی ای ڈی برآمد ہونے کے بعد ضلع بھر میں سیکورٹی فورسز کو الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔بتادیں کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر وادی کشمیر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔یو این آئی

Comments are closed.