بارہمولہ میں ملی ٹنسی سرگرمیوں کیلئے استعمال ہونے والا رہائشی مکان اور کار ضبط:پولیس
سری نگر،31دسمبر
پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ملی ٹنسی کے ایک کیس کے سلسلے میں یو اے پی اے ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت ایک رہائشی مکان اور ایک کار کو ضبط کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اس کارروائی کے متعلق اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘دہشت گردوں کو پناہ دینے اور ان کو منطقی سپورٹ فراہم کرنے کے خلاف کریک ڈاﺅن کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بارہمولہ میں یو اے پی اے کی دفعہ 25 کے تحت ایک رہائشی مکان اور ایک گاڑی (سوفٹ کار) کو ضبط کیا ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘اوڑی پولیس اسٹیشن میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 104/2023 درج ایک کیس کی تحقیقات کے دوران ایک گاڑی (سوفٹ کار) زیر جسٹریشن نمبر CH01AD – 9588 کو دہشت گردانہ کارروائیوں کی انجام دہی کے لئے اسلحہ و گولہ بارود ایک جگہ سے دوسری جگہ تک پہنچانے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا، کو ضبط کیا گیا’۔ان کا کہنا تھا: ‘لہذا یو اے پی اے ایکٹ کے سیکشن 25 کے اختیارات کی پیری مین ڈی ایس پی ایس آئی یو بارہمولہ جو کیس کے سی آئی او ہیں، نے مجاز اتھارٹی سے منظوری حاصل کرکے مذکورہ جائیداد (سوفٹ کار) کو دہشت گردی کی آمدنی کے دائرے میں شامل کرکے ضبط کیا’۔
بیان میں کہا گیا کہ اسءطرح ایک ایک اور کارروائی میں پولیس اسٹیشن کریری میں یو اے پی اے ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت درج ایف آئی آر زیر نمبر 46/2023 فاروق احمد بٹ ولد مرحوم غلام محمد بٹ ساکن وانی گام پائین میں واقع اراضی زیر سروے نمبر 2022 اور 2021 پر تعمیر رہائشی مکان کو بھی قرق کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ مکان کو دہشت گردوں کو پناہ دینے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ان کا بیان میں کہنا تھا: ‘لہذا یو اے پی اے ایکٹ کی دفعہ 25 کے اختیارات کے مطابق ڈی ایس پی آپریشنز کریری ڈاکٹر خالد اشرف نے مجاز اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنے کے بعد مذکورہ رہائشی مکان کو دہشت گردی کی آمدنی میں شامل کرکے منسلک کر دیا’۔
Comments are closed.