روہنگیائی پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاون :جموں میں 30 مقامات پر تلاشی جاری :ڈی آئی جی

جموں، 19 دسمبر

جموں میں غیر قانونی طورپر مقیم روہنگیائی شہریوں کے خلاف پولیس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا ہے۔ڈی آئی جی جموں کے مطابق 30مقامات پر تلاشی کارروائی جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق جموں میں روہنگیائی پناہ گزینوں کے خلاف جموں وکشمیرپولیس نے منگل کے روز بھی مختلف مقامات پر تلاشی لی۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی ہے کہ روہنگیائی پناہ گزینوں نے آدھار ، الیکشن کارڈ اور ڈومیسائل بنائی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پچھلے دو روز سے جاری کریک ڈاون کے دوران پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیا۔

دریں اثنا ڈی آئی جموں شکتی پاٹھک نے منگل کے روز کہاکہ جموں شہر میں مختلف جگہوں پر لوگوں نے اپنے پلاٹ روہنگیائی شہریوں کو کرایہ پر دئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس سلسلے میں جانچ پڑتال شروع کی ہے کہ کن لوگوں نے روہنگیائی پناہ گزینوں کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے میں بلواسط یا بلاواسط طورپر مدد فراہم کی ہیں۔ان کے مطابق جموں وکشمیر پولیس نے بیک وقت 30 مقامات پر چھاپے مارے جہاں پر تلاشی کارروائی ہنوزجاری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ روہنگیائی پناہ گزینوں کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یو این آئی

Comments are closed.