دو ترکھان مکان کی چھت سے گر کر لقمہ اجل ، سوئیہ بگ بڈگام میں کہرام
سرینگر، 17 دسمبر
وسطی ضلع بڈگام کے سوئیہ بگ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب دو ترکھان مکان کی چھت سے نیچے گر کر لقمہ اجل بن گئے .
معلوم ہوا ہے کہ دو افراد جاوید احمد اور عبدالمجید ایک گھر میں کام کر رہے تھے کہ وہ دونوں مکان کی چھت سے نیچے گر آئے اور بے ہوش ہو گئے
اگرچہ مقامی لوگوں نے دونوں کو بے ہوشی کی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے ان دونوں کو مردہ قرار دیا.
ادھر علاقے میں واقعہ کی خبر پھیلتے ہی ہر سو غم و الم کی لہر دوڑ گئی .
Comments are closed.