بجبہاڑ ہ میں دم گھنٹے سے اتر پردش کا مزدور موت کی آغوش میں چلا گیا

سرینگر /18دسمبر /

وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر کے بیچ جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں دوران شب دم گھنٹے سے ایک غیر مقامی مزدور از جاں ہو گیا ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں رات کے دوران کرایہ کے کمرے میں رہائش پذیر مزدور دم گھٹنے کی وجہ سے موت کی آغو ش میں چلا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد شہباز ولد محمد یوسف ساکن یوپی کا مزدور ٹاک محلہ میں ایک کرایہ کے کمرے میں رہائش پذیر تھا اور سوموار کی صبح اس وقت اپنے کمرے میں بے ہوش پایا گیا جس کے بعد اگرچہ مزدور کو اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم اس کو وہاں مردہ قرار دیا گیا ۔

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مزدور کی موت دم گھٹ جانے کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.