کشمیر میں چلہ کلاں جیسی سردیوں کا زور جاری، سری نگر میں ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ

سرینگر،14 دسمبر

وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ چلہ کلاں جیسی ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے اور اس بیچ سری نگر میں رواں سیزن کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے نتیجے میں کئی علاقوں میں آبی ذخائر منجمد ہوئے تھے اور کہیں کہیں گھروں میں بھی نصب نلوں میں پانی بھی جم گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں24 دسمبر موسم سرد مگر خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تاہم اس دوران وادی کے پہاڑی علاقوں میں 16 دسمبر کی رات کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 17 سے 24 دسمبر تک وادی میں موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی میں صبح کے وقت معمولی دھند چھائی رہ سکتی ہے۔یو این آئی

Comments are closed.