صحافی ناظم نذیر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری
سرینگر /13دسمبر
معروف صحافی اور روز نامہ تعمیل ارشاد کے سب ایڈیٹر ناظم نذیر کی والدہ کے انتقال پر چیئرمین ایس آر ایم ویلکن سکول سوپور حاجی عنایت اللہ حاجنی نے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں غمزدہ خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیااور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کو جنت میںجگہ نصیب کریں ۔
ادھرروزنامہ تعمیل ارشاد کے سب ایڈ یٹر ناظم نذیر کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ان کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری ہے ۔ مرحومہ کے انتقال پر الہدایہ پروڈیکشن کی تمام جملہ ٹیم نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دکھ زدہ خاندان کی ڈھارس بندھائی ۔ اس ضمن میں انچارج کنٹرولر کی زیر صدارت میں ایک تعزیتی مجلس منعقد ہوئی جس میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ مجلس میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور لواحقین خاص طور پر ناظم نذیر کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی تو فیق بخشے ۔
اسی دوران عمر خان فاونڈیشن کے چیرمین امتیاز احمد خان نے بھی مرحومہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے دکھ زدہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ہے ۔
Comments are closed.