جموں کشمیر کیلئے ” وندے بھارت “ ریل گاڑی کو منظودی
سرینگر /13دسمبر/
مسافروں کی آسائش کیلئے مرکز ی وزارت ریلوئے نے ایک اہم اقدام کے تحت جموں کشمیر کیلئے ” وندے بھارت “ ریل گاڑی کو منظودی دی ہے ۔
سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق اہم اقدام میں وزارت ریلوے نے جموں و کشمیر کو” وندے بھارت ٹرین “ کو منظودی دی ہے ۔ وزارت ریلوئے کے مطابق ”وندے بھارت “ ریل گاڑی 8 بوگیوں سے لیس ہے اور 272 کلومیٹر کے ادھم پور،سرینگر بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پر چلنے کیلئے تیار ہے، جس کا ایک حصہ فی الحال زیر تعمیر ہے.
وندے بھارت ٹرین، ایک الگ قسم کی ٹرین، چنئی میں انٹیگرل کوچ فیکٹری نے تیار کی ہے۔حکام نے بتایا کہ جموں سرینگر ریلوے لائن پر ٹرین سروس اگلے سال سے شروع ہونے کی امید ہے ۔ خیال رہے کہ محکمہ ریلوئے نے کچھ دنوں قابل اعلان کیا ہے کہ کشمیر کو جلد ہی ریل سروس کے ذریعے ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا اور اس سلسلے میں اقدامات ہنگامی نوعیت پر جاری ہے ۔
Comments are closed.