راجوری کے نوشہرہ میں تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ بر آمد

سرینگر،08دسمبر

سیکورٹی فورسز نے جمعہ کے روز جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ علاقے میں ایک تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و دیگر قابل اعتراض مواد بر آمد کیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے نوشہرہ کے پٹراری راجل کوٹ جنگل علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے اس دوران سفید کپڑے میں لپٹا ہوا ایک پستول، 9 ایم ایم پستول کی 8 کارٹرج اور کچھ قابل اعتراض مواد بر آمد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

Comments are closed.